پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

خواجہ حسان نے ’’اپنی دوست ‘‘کو ٹکٹ دیدی ہے”۔ ن لیگ میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ن لیگی خواتین پھٹ پڑیں،اپنے ہی رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)خواجہ حسان نے ’’اپنی دوست ‘‘کو ٹکٹ دیدی ہے”۔ ن لیگ میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ن لیگی خواتین پھٹ پڑیں،اپنے ہی رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کردیئے، تفصیلات کے مطابق خواجہ حسان نے ’’اپنی دوست ‘‘کو ٹکٹ دیدی ہے”۔ ن لیگ میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ن لیگی خواتین پھٹ پڑیں،اپنے ہی رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کردیئے، مسلم لیگ ن کی خواتین کا ٹکٹس کی بندر بانٹ پر شدید احتجاج، کہتی ہیں کہ ٹکٹ دینے میں دوستیاں نبھائی گئیں

اور دیرینہ کارکنوں کو نظر اندا ز کیاگیاکسی نے اپنی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا اور کسی نے ’’اپنی دوست ‘‘ کوان لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے جن کا پارٹی میں کوئی کردار نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی خواتین نے خواجہ حسان پر سنگین الزامات عائد کئے اور کہا کہ خواجہ حسان نے اپنی دوست رابعہ فاروقی کو ٹکٹ دلوایا،انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لئے ن لیگ کے رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کیا اور دوستیاں نبھائی گئیں اور رشتہ داروں کو ٹکٹ دیئے گئے ، ہم نے ن لیگ کیلئے اپنی زندگی وقف کردی لیکن ہمیں نظر انداز کیاگیاواضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں کیلئے نامزد خواتین میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب دو نوں ماں بیٹیاں امیدوار، (ن) لیگ شعبہ خواتین کی سابق صدر بیگم عشرت اشرف اور انکی صاحبزادی زیب جعفر، سابق رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ مرحوم کی بیوہ عائشہ رجب بلوچ ، سابق وزیر اعظم کے خارجہ امور کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودو دفا طمی سا بق وزیر تجارت ملک پرویز کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔27 مخصوص نشستوں کیلئے نامزد خواتین میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو ا ہے کہ

دو ماں بیٹیاں امیدووار ہیں جن میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب جبکہ (ن) لیگ شعبہ خواتین کی سابق صدر بیگم عشرت اشرف اور انکی صاحبزادی زیب جعفر امیدوار ہیں جبکہ فیصل آباد سے (ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ مرحوم کی بیوہ عائشہ رجب بلوچ ، سابق وزیر اعظم کے خارجہ امور کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودو دفا طمی

سا بق وزیر تجارت ملک پرویز کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نامزد امیدواروں میں شاز ہ خواجہ ، عائشہ غوث پاشا، کرن ڈار، رومینہ خورشید عالم، مسرت آصف خواجہ، ، ڈاکٹرثمینہ مطلوب، شہناز سلیم، سیماجیلانی، مائزہ حمید، شکیلہ لقمان، منیبہ اقبال، ردا خان، امیرہ خان، نگہت میر، شہزادی ٹوانہ، عفت لیاقت، مہوش سلطانہ، سعدیہ ندیم، تمکین اختر نیازی اور خالدہ منصور شامل بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…