لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قومی اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں کیلئے نامزد خواتین میں ایک نیا ریکارڈ قائم ، سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب دو نوں ماں بیٹیاں امیدوار، (ن) لیگ شعبہ خواتین کی سابق صدر بیگم عشرت اشرف اور انکی صاحبزادی زیب جعفر، سابق رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ مرحوم کی بیوہ عائشہ رجب بلوچ ،
سابق وزیر اعظم کے خارجہ امور کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودو دفا طمیسا بق وزیر تجارت ملک پرویز کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی شامل ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔27 مخصوص نشستوں کیلئے نامزد خواتین میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو ا ہے کہ دو ماں بیٹیاں امیدووار ہیں جن میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہر ہ اورنگزیب جبکہ (ن) لیگ شعبہ خواتین کی سابق صدر بیگم عشرت اشرف اور انکی صاحبزادی زیب جعفر امیدوار ہیں جبکہ فیصل آباد سے (ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی رجب بلوچ مرحوم کی بیوہ عائشہ رجب بلوچ ، سابق وزیر اعظم کے خارجہ امور کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودو دفا طمی سا بق وزیر تجارت ملک پرویز کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نامزد امیدواروں میں شاز ہ خواجہ ، عائشہ غوث پاشا، کرن ڈار، رومینہ خورشید عالم، مسرت آصف خواجہ، ، ڈاکٹرثمینہ مطلوب، شہناز سلیم، سیماجیلانی، مائزہ حمید، شکیلہ لقمان، منیبہ اقبال، ردا خان، امیرہ خان، نگہت میر، شہزادی ٹوانہ، عفت لیاقت، مہوش سلطانہ، سعدیہ ندیم، تمکین اختر نیازی اور خالدہ منصور شامل بھی ہیں۔