پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے صوبائی وزیرقانون اسرار اللہ کے قتل میں علی امین گنڈاپور ملوث، خود کش حملہ آور کو کتنے لاکھ میں خریداگیا؟بھائی کے چونکا دینے والے انکشافات، سنگین الزام عائد کردیا

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواکے صوبائی وزیرقانون اسرار اللہ کے قتل میں علی امین گنڈاپور ملوث، خود کش حملہ آور کو کتنے لاکھ میں خریداگیا؟بھائی کے چونکا دینے والے انکشافات، سنگین الزام عائد کردیا، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے اہلخانہ نے الزام عائد لگایاہے کہ اسرار اللہ گنڈاپورپرخودکش حملے میں

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور ملوث ہیں۔خودکش حملے میں شہید اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی انعام اللہ نے سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بیٹوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس واقعے میں سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائی عمر امین سمیت تین افراد ملو ث ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے لئے خودکش حملہ آور کو پچاس لاکھ روپے دے کر خریداگیاتھا انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایاجائے انہوں نے خودکش حملے کی تحقیقات کے لئے آئی جی خیبرپختونخوا کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا،واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا اسرار اللہ گنڈاپور اکتوبر 2013 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے، اس افسوسناک واقعے میں دیگر 6افراد بھی شہید ہوئے جبکہ 13افراد زخمی ہوئے تھے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…