پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

مریم صرف نوازشریف کی بیٹی ہیں ، وہ کہتی ہیں ڈان لیکس میں پرویز رشید سے زیادتی ہوئی، نوازشریف نے سینیٹر پرویز رشید کو دو مرتبہ کیوں نکالا ؟ چوہدری نثار کا انٹرویو،سب کچھ سامنے لے آئے،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھ سے ٹکٹ کیلئے پہلے درخواست کیوں نہ مانگی گئی ، متواتر8الیکشن جیتنے والے شخص کو ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے ، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے،مریم نواز صرف میاں نوازشریف کی بیٹی ہیں ،مریم نواز کہتی ہیں ڈان لیکس کے معاملے میں سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے زیادتی ہوئی ان کے والد میاں نوازشریف نے سینیٹر پرویز رشید کو دو مرتبہ کیوں نکالا ؟ ۔

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی آئین میں پارٹی قائد کا کوئی عہدہ نہیں ہے ، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں میں تاحیات کوئی عہدہ نہیں ہے ، آئین وقانون کی بات کرنے والے پارٹی آئین کی پاسداری کریں ، مریم نواز صرف میاں نوازشریف کی بیٹی ہیں ، پارٹی میں مجھے موجودہ حالات پر پہنچانے کی وجہ ایک ہی ہے ، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، یہ بات پہلے بھی کہی تھی آج بھی اس پر قائم ہوں ، مریم نواز اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں اس کا علم نہیں ، میرے ساتھ چند اور دوستوں نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ لگائی ، آج وہ دوست بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کررہا ہوں ، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو باضابطہ اعلان کروں گا ۔ میں نے پوری زندگی شیر کے نشان کے لئے درخواست نہیں دی ، موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے ، اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں ہے ، ڈان لیکس کے وقت نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ، ڈان لیکس اجلاس میں نوازشریف ، میں اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تھے ۔ متواتر8الیکشن جیتنے والے شخص کو ٹکٹ کیلئے درخواست دینے کی کیا ضرور ت ہے ، مجھ سے ٹکٹ کیلئے پہلے درخواست کیوں نہ مانگی گئی ، آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو باضابطہ اعلان کروں گا ۔ مریم نواز کہتی ہیں ڈان لیکس سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے زیادتی ہوئی ان کے والد میاں نوازشریف نے سینیٹر پرویز رشید کو دو مرتبہ کیوں نکالا ؟۔(ن م)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…