منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کیلئے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا،زرداری خاندان کے کتنے افراد کو ٹکٹ جاری کئے گئے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کیلئے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا،زرداری خاندان کے کتنے افراد کو ٹکٹ جاری کئے گئے؟حیرت انگیزانکشاف کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلی مرتبہ 2018 کے عام انتخابات کے لئے بھٹو خاندان کےکسی فرد کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا جبکہ حاکم علی زرداری کے

خاندان کے 7 افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی 51 سالہ تاریخ کے دوران ہر عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان کے کئی افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قبیلے کے کسی فرد کو پیپلزپارٹی نے انتخابی ٹکٹ جاری نہیں کیا جبکہ زرداری خاندان کے سات افراد کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں آصف علی زرداری، ان کے بیٹے بلاول زرداری، بیٹی آصفہ زرداری، بہن فریال تالپور، دوسری بہن ڈاکٹر اظہرہ پیچوہو، بہنوئی منور تالپور کے علاوہ علی حسن زرداری شامل ہیں۔درایں اثنا یہ بات بھی زبان زدعام رہی کہ لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے لئے پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو ریٹرننگ افسر نے ذات کے خانے میں بھٹو زرداری لکھا ہوا دیکھ کر کہا کہ ایک ذات بتائیے جو قومی شناختی کارڈ میں لکھی ہوئی ہے جس پر امیدوار کو اپنے فارم میں بھٹو لکھا ہوا کاٹنا پڑا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…