اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پنجاب میں جھاڑو پھرنے کے بعد پیپلزپارٹی کو سندھ میں بھی بڑا جھٹکا ملنے کا امکان، اہم رہنمائوں کے اقامے نکل آئے سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا، حیران کن صورتحال

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوں کے اقامے اور انتخابات میں نااہلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو 25جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور سمیت سابق صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، منظور وسان سہیل انورسیال،

سردار نواب غیبی چانڈیو کے اقامے او رانتخابات میں نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سردار غیبی نواب چانڈیو کے وکیل نے جواب جمع کرادیا ۔جواب میں بتایا گیا کہ ناصر حسین شاہ نے 2012 میں اقامہ ترک کردیا تھا۔ ناصر حسین شاہ عام انتخابات میں بھی امیدوار ہیں۔ اس لیے کیس کو فوری سنا جائے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ پہلے تمام فریقین نے کا جواب آنے دیں پھر سب کو تفصیل سے سنیں گے۔ عدالت میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالت کا نوٹس نہیں ملا اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت میں پانچوں درخواستوں پر وفاقی وصوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی مہلت طلب کی گئی ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کودیگرکو پچیس جولائی تک مفصل جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ فریال پور کے خلاف درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ فریال تالپور نے 2002میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی فریال تالپور نے رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنما پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ منظور وٹو اور دیگر بڑے رہنمائوں کی جاب سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…