ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید کے دنوں میں یہ چیزیں کھانے سے مکمل پرہیز کریں ،انتباہ جاری

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بسیار خوری یا پر خوری ہمیشہ صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔اعصابی تناؤ،دماغی کمزوری،ہائی بلڈ پریشر ،شوگر اور پیٹ کی بیماریاں زیادہ کھانے ہی سے پیدا ہوتی ہیں،مہینہ بھرروزے رکھنے کے بعد ہمیں انپے معدہ انتڑیوں جگر گردوں اور پٹھوں کو آرام دینے کا سنہری موقعہ میسر آیا تھا کوبسیار خوری سے ایک دن ہی میں ضائع کر دیتے ہیں۔

عید کے دن مرغن غذائیں مثلاً روسٹ،مرغ قومہ ،بریانی،کڑاہی گوشت،حلوہ پوری،کچوری،نان چنے،سری پائے،کیک، مٹھائیاں،آئس کریم کوک وغیرہ کا جی بھر کے استعمال کرتے ہیں،نتیجتاً بیمار ہوکر بستر سے لگ جاتے ہیں۔ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد ہلکی اور زودہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہذا مرغن اوردیر ہضم غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری،، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم عمر فاروق گوندل ، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم محمد اسحق، حکیم محمد احمد، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے ’’ عید سعید اور ہماری صحت‘‘ کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ناشتہ میں سویاں بنائیں اور اس میں دودھ ڈال کر استعمال کریں۔دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت ،جپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں بھی ہلکی زود ہضم غذا کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل سیب ،امررود،انگور،کیلا،وغیرہ عام دستیاب ہیں۔ان میں سے کسی ایک پھل کو استعمال کرنے سے جسم کو بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے۔

ان پھلوں سے نشاستہ دار اجزاء،قدرتی نمکیات مثلاً سوڈیم، کیلشیم،پوٹاشیم، فولاد،فاسفورس اور مقطر پانی کا فی مقدار میں حاصل ہوتا ہے۔یہ پھل قبض نہیں ہونے دیتے اور انسان تندرست و توانا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سگریٹ،نسوار کثرت چائے نوشی اوردیگر منشیات کے عادی افراد دن بھر ان چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک ان مضر صحت اشیا سے پرہیز کرنے کے بعد عید پرتمام کثریں نکال لیتے ہیں۔

رمضان شریف کا مہینہ ان منشی اشیاء کے عادی افراد کے لئے ہمیشہ کے لئے ان بری عادتوں سے نجاب کا سنہری موقعہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹاپے سے پریشان حال لوگوں کے لئے بھی رمضان شریف کا مہینہ ایک نعمت ہے۔اگر فربی کی جانب مائل افراد اس مرض سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موٹاپے سے مکمل نجات حاصل کر سکتے ہیں۔رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں نظم و ضبط اور ہر بات میں اعتدال کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔رمضان کے بعد بھی اسی نظم و ضبط اور اعتدال کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…