پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

(ن) لیگ نے بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ دیدیا،منیر کھوکھر کامیاب ہو کر پاکستانیوں کیلئے کیا کام کرینگے؟بلند بانگ دعوے کرنیوالے سیاستدانوں کو شرمندہ کردیا

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،بنوں( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پر بصارت سے محروم امیدوار کو ٹکٹ جاری کر دیا ۔منیر مسیح کھوکھر والٹن روڈ لاہور کارہائشی ہے اور ان کا پارٹی کی طرف سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے جاری کردہ فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔منیر مسیح کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے پارٹی کا کارکن ہوں۔ قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے اعتماد کرکے پارٹی ٹکٹ دیا۔

اسمبلی میں پہنچ کر اقلیتوں اور بصارت سے محروم افراد کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا۔ادھربنوں میں 100 سالہ خاتون نے دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسر نے خاتون کی فیس معاف کردی۔حضرت بی بی نے اس موقع پر کہا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گی اور حلقے میں ٹیوب ویل اور سڑکیں بنائینگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…