جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ایک زرداری سب پہ بھاری عوام کے ہتھے چڑھ گیا‘‘ حلقہ این اے 213سے زارداری کا الیکشن لڑنے کا اعلان، نواب شاہ کے شہری بھی میدان میں آگئے ، کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا ؟دن میں تارے دکھا دئیے

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے اپنے آبائی شہرسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کی نظریں اس حلقے پر لگ گئی ہیں ۔اس حلقے سے 2013 کے انتخاب میں آصف علی زرداری کی بڑی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے 1لاکھ 13199 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے سیاستدان جن میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے

ڈاکٹر قادر مگسی، ایم کیو ایم پاکستان کے رئوف صدیقی،مسلم لیگ فنکشنل کے سردار شیر محمد رند ،مسلم لیگ (ن) کے سید جی ایم شاہ سمیت دیگر کے رہنما میدان میں اترے ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں شہریوں نے کہاکہ شہری اپنے ووٹ کی اہمیت خوب جانتے ہیں ۔ووٹ اسی کا ہوگا جونواب شاہ کے مسائل حل کریگا۔اس حلقے میں پیپلز پارٹی نے سال 2008 اور 2013 کے انتخابات میں کلین سوئپ کیا تھا اور قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…