جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی کے بعد عمران خان کے خاندان میں بھی پھوٹ پڑ گئی قریبی رشتہ دار اور دیرینہ ساتھی نے علم بغاوت بلند کر دیا سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹکٹوں کی تقسیم پر عمران خان کے خاندان میں بھی پھوٹ پڑ گئی ، قریبی رشتہ دار اور تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی شاہ زید خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، میرٹ کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائد۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر پھوٹ اور کارکنوں اور رہنمائوں کے احتجاج کے بعد اب عمران خان کے خاندان میں بھی اس حوالے سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے

اور ٹکٹوں کی تقسیم میںمیرٹ کی دھجیاں اڑانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کپتان کے قریبی رشتہ دار اور تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی شاہ زید خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شاہ زید خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کارکن کی کوئی جگہ نہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ وہ تبدیلی اور میرٹ کہاں ہے جس کی پی ٹی آئی دعویدار تھی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جنہیں وہ کرپٹ کہتے رہے ہیں۔ عمران خان نے نئے پاکستان کے لئے پرانے مٹیریل اور مستریوں کا انتخاب کیا ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنی روایتی حریف سیاسی جماعت ن لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ میاں صاحب وکیل تبدیل کرنے سے دن گزر سکتے ہیں لیکن قسمت نہیں۔خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے این اے 127سے شاہ زید خان کو ٹکٹ دیدیا ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر صورتحال کشیدہ ہے ۔ کئی رہنماؤں کو سرے سے ہی ٹکٹ نہیں ملے وہاں تحریک انصاف کے اہم رہنما فیاض الحسن چوہان کو دیا گیا ٹکٹ بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔

جس کے بعد راولپنڈی رہنماؤں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف میں رسہ کشی جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17سے تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنمائوں میں بغاوت عروج پر پہنچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ

عمران خان اس حلقے سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر کرینگے ۔ادھرتحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پھٹ پڑے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا ، پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایاپھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا ۔

خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ اْمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے ’خود ساختہ‘ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر شب خون مارا ہے ٗاگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے ۔خان بہادر نے کہاکہ پارٹی نے ٹکٹ کا وعدہ کرکے پیٹھ میں چھرا گھو نپ دیا۔

دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان سامنے آنے کے فوراً بعد ہی پارٹی کارکنان نے انتخابی ٹکٹ کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کردیا جس کے بعد پارٹی نے ‘مصالحتی کمیٹی’ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا تاکہ اختلافات کو دور کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق مصالحتی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں جاری ‘میڈیا اسٹریٹجک ٹیم’ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ مصالحتی کمیٹی مرکز، صوبائی اور ضلعی سطح پر عہدیداروں اور ورکرز کے تحفظات کو دور کرکے انہیں اعتماد میں لے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کے ارکان ناراض ورکرز اور پارٹی کارکن کو راضی کرکے بحرانی کیفیت کو ختم کردے گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ پارٹی ورکرز کی جانب سے تحفظات کا اظہار فطری ہے کیونکہ ہر امیدوار کو ٹکٹ دینا ممکن نہیں ہے اور پارٹی نے پنجاب میں ان امیدواروں کو ٹکٹ تفویض کیے ہیں جو ‘مضبوط اور ہیوی ویٹ سیاستدان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…