جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

ریحام خان کی ن لیگ کے اہم رہنما سے رات گئے چھپ چھپ کر ملاقاتیںرات کے اندھیرے میں کس سے ملنے جایا کرتی تھیں،عینی شاہد معروف صحافی نے کیا کچھ دیکھا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان دانیا ل عزیز سے چھپ چھپ کر کہاں ملتی رہیں، عمران اور ریحام کے تعلقات کب سے اور کیوں کشیدہ ہوئے ، معروف صحافی رئوف کلاسرا جب عمران خان کے گھر گئے تو وہاں ریحام اور عمران کے درمیان کس بات پر بحث ہوئی ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

معروف صحافی رئوف کلاسرا نے عمران خان اور ریحام کے درمیان کشیدہ تعلقات کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے دونوں کے درمیان ان بن صاف نظر آرہی تھی ، ان کے آپس میں تعلقات کشیدہ ہو چکے تھے ۔ ایک بار جب میں ملاقات کیلئے بنی گالہ گیا تو ریحام خان نے بارہا میرے سامنے عمران خان کو کہا کہ کتے کو باہر بھیج دیں اور رؤف سے بات کر لیں۔شیرو کی موجودگی ریحام خان کو کھٹک رہی تھی۔رئوف کلاسرا نے مزیدانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ، عمران خان پر ریحام خان کا یہ تاثر تھا کہ وہ بہت نیک اور تہجد گزار ہیںاور اس بات کا ذکر انہوں نے اپنے دوستوں سے بھی کیا تھا۔ ریحام خان بنی گالہ میں نمازیں اور روزے رکھتی تھیں ۔ رئوف کلاسرا نے ریحام خان کے دوسرے چہرے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے سامنے نمازی اور تہجد گزار ریحام خان دانیال عزیز کی پارٹیوں میں جایا کرتی تھیں جس سے متعلق کسی نے عمران خان کو بتایا ، عمران خان کا بتایا گیا کہ دانیال عزیز کے گھر پارٹیز ہوتی تھیں وہاں بہت بہت جرنلسٹ آتے تھے وہاں ریحام خان بھی جاتی تھیں۔رؤف کلاسرا نے کہا کہ دانیال عزیز کے گھر پارٹیز ہوتی تھیں اکثر میں بھی گیا ہوں، لہٰذا جب عمران خان کو بتایا گیا کہ ریحام خان دانیال عزیز کے گھر ہونے والی پارٹیوں پر رات گئے تک موجود ہوتی تھیں تو یہ بات عمران خان کے لیے ایک بم شیل تھا

اور وہ یہ ماننے کو تیار نہیں تھے کہ جو انسان یہاں میرے سامنے عبادت گزار ہے وہ ایسا بھی ہو سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ ایک نومی نام کا بندہ تھا جو دانیال عزیز کو بھی جانتا تھا اور عمران خان کو بھی ۔ ریحام خان کی پارٹیز میں موجودگی کی اسی نے گواہی دی ۔ جس پر عمران خان نے ریحام خان سے اس بارے میں پوچھا کہ کیا آپ دانیال عزیز کو جانتی ہیں؟ آپ ان کے گھر جاتی رہی ہیں پارٹیز پر؟

تو وہاں پر ریحام خان نے دانیال عزیز کو پہچاننے سے انکار کر دیا اور عمران خان سے پوچھا کہ وہ کون ہے ؟جس پر عمران خان نے ریحام خان کودانیال عزیز کا حوالہ دیا تو ریحام خان نےکہا کہ آپ کا مطلب وہ موٹا شخص؟اس پر عمران خان کو شک ہوا۔ریحام خان کے مکرنے کے بعد عمران خان کو مزید ثبوت درکار تھے۔ عمران خان کا بلیک بیری ریحام خان کے ہاتھ لگنے سے متعلق رؤف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ

عمران خان اپنا بلیک بیری اپنے تکیے کے اندر ڈال کر رکھتے تھے اس کے باوجود ریحام خان نے ان کا بلیک بیری حاصل کر لیا۔ ریحام خان کے ہاتھ عمران خان کا بلیک بیری اور ان کے میسجزلگے تو عمران خان پزل ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے نہ صرف عمران خان کے دوستوں پر نظر رکھنی شروع کر دی تھی بلکہ کئی دوستوں کو عمران خان سے دور کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔عمران خان نے اپنے دوستوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ ریحام خان کے پاس میری چیزیں موجود ہیں میں اب کیا کروں؟ جس پر عمران خان کو بتایا گیا کہ دانیال کے پاس وٹس ایپ پر کچھ ایسی چیزیں موجود ہیں ، وٹس ایپ پر ریحام اور دانیال کے مابین کچھ چیزوں کا تبادلہ ہوا، جس پر عمران خان کے کان کھڑے ہوگئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…