منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پھوٹ پڑ گئی،پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آ گئے، آزاد گروپ تشکیل دے دیا گیا

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آئی این پی)تحریک انصاف ضلع نارووال میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے، این اے78سے امیدوار تحریک انصاف کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی حویلی پر ناراض گروپ کی اہم میٹنگ ،ضلع بھر کے ٹکٹوں کے امیدواروں نے بھرپور شرکت کی،گرینڈ الائنس تشکیل پا گیا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان ،

گرینڈ الائنس آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کی بھر پور سپورٹ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مستند ٹکٹ ہولڈ راور رہنما کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی خصوصی کال پر ضلع بھر کے امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی نے شرکت کی،شرکت کرنے والوں میں شکر گڑھ ،ظفروال سے چوہدری طارق انیس،اکمل سرگالہ،اشفاق تاج،امین خان،گلزار آف دیال پور،جاوید مختارٰ باجوہ، عمر شریف،فیاض بسراو دیگر نے بھرپور شرکت۔اس موقع پر آزاد گروپ کی جانب سے امیدوار این اے 78 کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں نے کہا کہ غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے ،جسے آزد حیثیت حاصل ہو گی قومی و صوبائی اسمبلی میں مضبوط پینل میدان میں اتارے جائیں گے جو پوری قوت کے ساتھ الیکش لڑیں گے۔ این اے 77سے چوہدری طارق انیس اور این اے 78سے جاوید صفدر کاہلوں الیکشن میں حصہ لیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے ابھی امیدواران کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف ضلع نارووال میں ٹکٹو ں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے، این اے78سے امیدوار تحریک انصاف کرنل(ر) جاوید صفدر کاہلوں کی حویلی پر ناراض گروپ کی اہم میٹنگ ،ضلع بھر کے ٹکٹوں کے امیدواروں نے بھرپور شرکت کی،گرینڈ الائنس تشکیل پا گیا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان ،گرینڈ الائنس آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کی بھر پور سپورٹ کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…