منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں ،نام سامنے آگئے

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں ، مسلم لیگ(ن) نے 7، پیپلزپارٹی نے 9، تحریک انصاف نے 9، ایم ایم اے نے 10،ایم کیو ایم پاکستان نے 2، مسلم لیگ (ق)نے 4، اے این پی ، پاک سرزمین پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے تین تین ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں نے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں جن میں مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف ، پی پی پی،ایم کیوایم پاکستان،اے این پی جی ڈی اے ،ایم ایم اے، مسلم لیگ (ق) اور پاک سرزمین پارٹی شامل ہیں ،پی پی پی نے قومی اسمبلی کے لئے 9اقلیتی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی جن میں رمیش لعل،نویدعامر،عمران آفاق،چوہدری شان ،پہلاج ،حناگلزار،ولیم عنایت،صابراقبال اور پیٹرجون شامل ہیں ،ن لیگکی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں درشن لال،کھیل داس ،اسفندیاربھنڈارا ،نیلسن عظیم،اریش کمار،شام سندراورپیٹرک شامل ہیں ،پاکستان تحریک انصاف نے لال چند ، شنیلا رتھ ، رمیش کمار ، جے پرکاش ، جمشید تھامس، ہریش کمار ،جارج کلیمنٹ ، سیمسن اعجازاور بابر شہزاد کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کرائی ،ایم ایم اے کی جانب سے جیمز اقبال ، پرویز مسیح ، آسیہ ناصر ، حنیف لعل، اکرم وقار ، سریش، یونس سوہن ، شہزاد کندن، ناصرمسیح، اور سنیل جارج کے ناموں پر مشتمل ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سنجے پروانی اور منگلاشرما کے ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی، اے این پی ، پاک سرزمین پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے تین تین ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی جبکہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے 4ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی گئی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…