جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

قبائلی علاقہ جات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی،علی بیگم کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) قبائلی علاقہ جات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی۔قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد پہلی قبائلی خاتون امیدوار عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ علی بیگم نے آزاد حیثیت سے ضلع کرم این اے 46 پارہ چنار سے کاغذات جمع کرادئیے ہیں ٗ علی بیگم ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی جیسے اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں اور ان کا تعلق کرم کے علاقہ پارہ چنار سے ہے۔انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی

سے اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹر کیا اور خیبرپختونخوا میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ علی بیگم نے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی چیرپرسن گورنر انسپکشن ٹیم اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کے عہدوں پر کام کیا اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مشیر برائے خواتین بھی رہیں۔علی بیگم کا کہنا ہے ان کی پہلی ترجیح خواتین کے مسائل ہیں اور ان کی کوشش کی ہوگی کہ کامیابی کے بعد وہ خصوصا قبائلی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے موثر قانون سازی کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…