بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کٹ زارہ ڈیم کالا با غ ڈیم کے مقابلے میں 6گنا بڑ ا اور عمرکئی گنا زیادہ ہے ، 35ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ،15ہزار میگاواٹ بجلی فراہم ہوگی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین نے دریائے سندھ پر40ماحول دوست گریوٹی ڈیم بنانے کی تجویز دی ہے جن کی مالیت کالا با غ ڈیم سے دُگنی مگر بجلی کی پیداوار 14گنا زیادہ یعنی 50ہزار میگاواٹ ہوسکتی ہے ۔میا ں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ اگرتمام صوبے اتفاق رائے سے کا لا باغ ڈیم کی تعمیرکی منظوری دے دیں تو یہ ایک بہترین اقدام ہوگا ،

تاہم اس دوران کا لا باغ ڈیم کے علادہ متبادل راستے اختیار کئے جا سکتے ہیں ۔ چین کے تجویز کردہ 40ماحول دوست گریوٹی ڈیمز کی تعمیر سے 50ہزار میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار سے قومی پیداوار اور برآمدات میں زبردست اضا فہ ہوگا ۔ پا کستان نہ صرف توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہوجائے گا بلکہ بجلی برآمد کرنے والا مما لک میں بھی شامل ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے پہلے بھی چشمہ کے مقام پر 280میگاواٹ کا ایک چھوٹا ڈیم تعمیرکر چکا ہے ۔ دنیا بھر میں بڑے ڈیموں کے بجائے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں جن ڈیموں کی تعمیر پرصوبوں کو اعترا ض نہیں ان ڈیموں کی فوری اور جلد تکمیل کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ با رشوں اور سیلابی پانی کو ذخیرکیا جاسکے اور پانی کی قلت جیسا بحران پیدا نہ ہو ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سکردو کے مقام پر کٹ زارہ ڈیم کی تعمیر سے 35ملین ایکڑفٹ پانی کو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 15ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی ۔اس ڈیم کی تعمیر ی لا گت 12سے 15ارب ڈالر ہوگی ، اس کے مقابلے میں کا لا باغ ڈیم کی تعمیری لا گت 7ارب ڈالر ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلا حیت 6.1ملین ایکڑ فٹ اور بجلی کی پیداواری صلا حیت 3600 میگاواٹ ہے۔ کٹ زارہ ڈیم کالا باغ ڈیم سے 6گنا بڑا ہوگا جو کہ کا لا باغ ڈیم سے ذیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کٹ زارہ ڈیم کی تعمیر میں کوئی سیاسی اختلا ف حائل نہیں

جبکہ کا لا باغ ڈیم کی تعمیرپر اب بھی تین صوبوں کے درمیان اختلا فات جا رہی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کا لا با غ ڈیم کی عمر 25سال جبکہ کٹ زارہ ڈیم کی عمربھی کالا باغ ڈیم سے کئی سال زیادہ ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ کٹ زارہ ڈیم کی لمبائی 350فٹ ہوگی جو کہ کا لا باغ ڈیم سے 31گنا کم ہے ۔ کٹ زارہ ڈیم کی تعمیر سے موجودہ ڈیموں کی عمر میں 100سال کا اضا فہ ہوگا جبکہ 1لا کھ 90ہزار ایکٹر ذمین زیر آب آئے گی ۔کٹ زارہ ڈیم کی تکمیل کا اندازہ ماہرین نے کام شروع کرنے کے بعد 3سال میں لگایا ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کو اختلا فا ت میں پڑ کر وقت ضا ئع کرنے کے بجائے اُن ڈیمز کی تعمیرفی الفور شروع کرنی چاہئے جنکی کوئی مخالفت نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…