جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، پیپلزپارٹی کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز، بلاول بھٹو کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے اپنے ہی رہنما نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سابق رکن اور کراچی سٹی الائنس کے مرکزی کنوینر حبیب جان بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں این اے 246 میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کی طرف سے میں معافی مانگتا ہوں۔ایم کیوایم اور پی ایس پی سے درخواست ہے کہ ماضی کو بھول جائیں۔ لیاری کے گروپس سے بھی کہتا ہوں کہ امن کا پیغام پھیلائیں۔

یہ بات انہوں نے پیر کو سنگولین لیاری میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سر براہ عزیر بلوچ کی رہائش گاہ پر عزیر بلوچ کے بچوں اور ان کی والدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔حبیب جان بلوچ نے کہا کہ ریاست نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تو رحمن بلوچ اور عزیر بلوچ جیسے لوگ پیدا ہوئے۔ایم کیوایم اور پی ایس پی سے درخواست ہے کہ ماضی کو بھول جائیں۔لیاری کے گروپس سے بھی کہتا ہوں کہ امن کا پیغام پھیلائیں۔کب تک کسی کے ہاتھ میں استعمال ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخاب لیاری کو بچانے کے لئے لڑرہا ہوں۔ ہم نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی سربراہ غنویٰ بھٹو سے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور جی ڈی اے کے دیگر دوستوں سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کی طرف سے میں معافی مانگتا ہوں۔عزیر بلوچ نے بھی غلطیاں کی ہونگی۔برطانوی شہریت چھوڑ کر آیا ہوں۔نبیل گبول اب آپ کا گیم ختم ہوچکا ہے ۔ نادر گبول میں اگر صلاحیتیں ہیں تو لوگ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو ضرور ویلکم کرتے اگر وہ آبا سے بغاوت کرتے ہیں۔شاہ جہان بلوچ، ثانیہ ناز اور جاوید ناگوری نے عزیر بلوچ کا کیس نہیں لڑا ہے۔عزیر بلوچ کا نہ سہی لیاری کے بچوں کا کیس تولڑتے۔ لیاری کے لوگوں سے روزگار چھینا گیا۔ نومور پیپلز پارٹی نومور زرداری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اگر لیاری آئیں تو ہم انہیں ویلکم کریں گے۔ میں عزیر بلوچ کی رہائی کے لئے کردار ادا کروں گا۔عزیر بلوچ کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فشریز کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…