اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں قائم سکروٹنی سیل اب تک 12 ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کو ارسال کر چکا ہے جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا سکروٹنی سیل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ پیر تک
12 ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف نیب، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد امیدواروں کی آن لائن سکروٹنی کی جا چکی ہے۔ اس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی مدد سے درجنوں امیدواروں کے کوائف انتہائی مشکوک قرار دیئے جا چکے ہیں، یہ تمام ریکارڈ ملک بھر کے تمام ریٹرننگ آفیسران کو تیزی سے پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ریٹرننگ آفیسران 19 جون تک اس ڈیٹا سے جانچ پڑتال میں مدد لے سکیں۔