منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طوفانی بارش کے نتیجے میں اسلام آباد ایئرپورٹ میں پانی جمع ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کلپس ،ایئرپورٹ حکام کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے طوفانی بارش کے نتیجے میں اسلام آباد ائیرپورٹ میں پانی جمع ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کلپس کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو کلیپس ٹرمینل سے 700میٹر کے فاصلے پر عمارت کے ہیں جو ابھی آپریشنل نہیں ہوئی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی ائیر پورٹ مینجراسلام آبادکے موقف کو بہت سراہا اور ہدایات دیں کہ مسافروں کے آرام اور سہولیات کو جاری رکھیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی ویڈیو کلپس کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ میں بارش کا پانی داخل نہیں ہوا اور تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سوشل میڈیا اور کچھ ٹی وی چینلز پر چلنے والی ویڈیو کلپس کا سو موٹو (suo moto)نوٹس لیا اور ائیرپورٹ مینجر کواس حوالے سے وضاحت کے لئے طلب کیا۔سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو اندرون اور بیرون ملک آمد اور روانگی لاؤنجز سے پہلے ائیر کنڈیشننگ کی سہولیات کے بغیر میٹر گریٹر ایریا کی ہے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے اس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے 30منٹ کے اندر صفائی کے عملے کی مدد سے ایریا صاف کردیا۔عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور مسافروں کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی۔سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ایک اور ویڈیوجو ائیر لائن کے ملازم نے وائرل کی وہ زیر تعمیر عمارت کی ہے جو ٹرمینل بلڈننگ سے 700میٹر کے فاصلے پر ہے۔اور اس عمارت کی کوئی آپریشنل حیثیت نہیں ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سرپرستی میں ٹھیکیدارنے فوری طور پر جمع شدہ پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ نے ٹھکیدار کو ہدایات دی ہیں کہ آئندہ آنے والے مون سون سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرے۔کچھ غیر ذمہ دارانہ میڈیا عناصر نے رن وے پر جمع شدہ پانی کی کچھ تصاویرتشہیر کیں جن کا اس ائیرپورٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…