ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے سب سے بڑے ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی،منصوبہ اپریل میں مکمل ہوا لیکن پیداوار کیوں نہ شروع کرسکا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں بہتری اورپانی کی دستیابی کے بعد تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے پہلے یونٹ نے 8جون سے بجلی کی پیداوارشروع کر دی ،یہ یونٹ اپنے ریلائی ایبلٹی پیریڈ سے گذر رہا ہے اور نیشنل گرڈ کو اوسطاً 335 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ مذکورہ یونٹ کو بتدریج اِس کی پوری پیداواری صلاحیت یعنی 470میگاواٹ پر لے جایا جائے گا۔

منصوبے کا پہلا یونٹ اپریل میں مکمل ہوا تھا، تاہم رواں سال دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ کافی کم رہا اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث اِس یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع نہیں ہوسکی تھی ۔تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ کی بھی تین روز قبل ویٹ کمیشننگ شروع کی جاچکی ہے ۔ یہ یونٹ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ریلائی ایبلٹی پیریڈ کے مرحلہ میں داخل ہو جائے گا ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے تحت تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر4پر بجلی پیدا کرنے کے لئے 3 یونٹ نصب کئے گئے ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت470میگاواٹ ہے ۔تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ واپڈا کے کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ، جس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی نظام میں پن بجلی کا تناسب بہتر بنانے میں مدد ملے گی تاکہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام لاکر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں ایک ہزار 410 میگاواٹ اضافہ ہوگا اور یہ 3 ہزار 478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو جائے گی ۔منصوبے سے ہر سال 3 ارب 84 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی حاصل ہوگی ۔ منصوبے سے سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی آمدنی ہوگی اور یہ صرف 3 سال کی قلیل مدت میں اپنی تعمیر پر آنے والی لاگت پوری کردے گا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…