کراچی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)سربراہ شہبازشریف کراچی سے الیکشن نہیں لڑیں گے ،مرکزی قیادت نے انہیں کراچی سے الیکشن لڑنے سے روک دیا،کراچی میں موجود لیگی رہنما رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔جبکہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔اچانک فیصلے کی وجوہات سمجھ میں نہیں آسکیں،
دوسری طرف پیپلزپارٹی نے کہاہے کہ اپنی شکست کے خوف سے شہبازشریف کوالیکشن نہ لڑانے کافیصلہ کیاگیا،تفصیلات کے مطابق مسلم (ن)نے بڑانتخابی قدم اٹھانے کے بعدیوٹرین لے لیا،میاں شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیاہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری دن ہے شہبازشریف کے لیے کراچی سے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سلیم ضیانے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے جوآج رانامشہورنے جمع کراناتھے ،مگرشہبازشریف نے رات گئے کراچی سے انتخابات لڑنے کافیصلہ واپس لے لیاہے ،اتوارکومسلم لیگ (ن)کے سینیٹرسلیم ضیانے میاں شہبازشریف کے لیے کراچی سے تین حلقوں این اے 250,249,248سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے اورمیڈیاسے گفتگومیں اعلان کیاتھاکہ شہبازشریف کراچی کے تین حلقوں سے انتخابات لڑیں گے اورپیرکوخودیارانامشہودشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔تاہم اب مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے لاہورمیں ہونے والے اہم ترین مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت نے شہبازشریف کوکراچی سے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پرمسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیرنے بتایاکہ شہبازشریف اب کراچی سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔یہ فیصلہ پارٹی قیادت نے کیاہے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنماء وقارمہدی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)نے شکست کے خوف سے شہبازشریف کوکراچی سے الیکشن نہ لڑانے کافیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں ثابت ہوجائے گاکہ کراچی صرف پیپلزپارٹی کاہے۔