لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے فلمسٹارلیلی سے مبینہ فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر ملزم شاہد نے ضمانت نہیں کرائی توحراست میں لیا جائے۔اس موقع پر اداکارہ لیلیٰ نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم بنک ڈیفالٹرہے ،وہ اپنی بات ثابت نہ کرسکی تو شوبز اور ملک دونوں چھوڑجاوں گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اداکارہ لیلیٰ کیساتھ ہونے والے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے متعلقہ نجی بنک منیجرکوبھی پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔دوران فلمسٹارلیلی نے عدالت کو بتایا کہ پراپرٹی ڈیلرکو 2کروڑ 15 لاکھ ادا کیے مگر پلاٹ میرے نام ٹرانسفر نہیں کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے نظام کیخلاف لڑنا ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دیکر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیڈر نہیں مگر پیغام دے رہا ہوں کہ اس نظام کیخلاف لڑنا ہے۔