اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ بھی ساتھ چلیں، آپ جائیں میں نے یہ کیس چھوڑ دیا، جج محمد بشیر کی جانب سے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا گیا تو انہوں نے جب خواجہ حارث کو ساتھ چلنے کا کہا تو اس موقع پر خواجہ حارث نے ایسا جواب دیدیا کہ سابق وزیراعظم حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے
دستبردار ہونے کا اعلان کرنے کے بعد عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ احتساب عدالت میں سماعت کے دوران خواجہ حارث نے جب اس حوالے سے جج محمد بشیر کو آگاہ کیا تو انہوں نے نواز شریف کو روسٹرم پر بلا لیا۔ نواز شریف نے روسٹرم پر جانے کیلئے خواجہ حارث سے کہا کہ آپ بھی ساتھ چلیں ۔اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آپ جائیں میں نے یہ کیس چھوڑ دیا ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ پرویز رشید روسٹرم تک گئے ۔ نیب ریفرنسز میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے دستبردار ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کو روسٹرم پر بلا لیا۔احتساب عدالت کے محمد بشیر نے نوازشریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کو نیا وکیل کریں گے؟یاخواجہ صاحب کو ہی منالیں گے ۔اس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت کیلئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں مشورہ کرکے بتاتاہوں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ کے پاس ایک دن کا وقت ہے آپ سوچ لیں ،عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔قبل ازیںپیشی کے موقع پر نواز شریف کی صحافیو ں سے غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ مشرف کہتے ہیں تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے پھرواپس آئوں گا؟جس کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔