پی ٹی آئی کا ایک اور کارنامہ، ڈرگ ڈیلر کو ٹکٹ دینے کا انکشاف، اہم ثبوت سامنے آگئے

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر ملک بھر میں پارٹی کے کارکنان اور امیدواران سراپا احتجاج ہیں اور ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت پر شدید تنقید سامنے آئی ہے ۔ ایسے میں ہی ایک اور انکشاف سامنے آیا ہےکہ تحریک انصاف نے پی کے 79 پشاور میں ایک ڈرگ ڈیلر کو ٹکٹ دیدیا ہے۔یہ انکشاف پی کے 72 پشاور سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار فضل الٰہی نےکیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص مسلم لیگ سے آیا ہے اور اس کو پی کے 79 کا ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی کے 79 سے جس اُمیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے وہ نارکوٹکس میں ملوث ہے۔ فضل الٰہی نے کہا کہ کچھ سال قبل منشیات کے کاروبار میں اس شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد اسے چھڑوا لیا گیا۔ میں پی کے 79 کے اُمیدوار کے خلاف ثبوت جلد ہی عمران خان کو پیش کروں گا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے پی کے 79 پشاور سے ٹکٹ ناصر موسیٰ زئی کو دیا ہے۔خیال رہے کہ پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے پر کئی کارکنان اور پارٹی رہنماؤں نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض اُٹھایا ہے اور ملک بھر میں تحریک انصاف کی قیادت پر اس حوالے سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اپنی پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے نا انصافی قرار دیا تھا۔ فیصل آباد کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دنوں میں وہ کھانوں کا بندوست کرتے رہے ، ایک امیدوار کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے کے دنوں میں نائی کا کردار ادا کرکے دیگیں بنواتے رہے اور جب ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ آیا تو ٹکٹ کسی اور دے دئیے گئے جو کہ بہت نا انصافی ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض کارکنوں کیلئے عمران خان نے اپنا ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں کپتان کا کہنا تھا کہ اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا ایک نہایت اہم لیکن کٹھن مرحلہ تھا۔ہمیں ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، یہ ایک فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ناممکن تھا۔جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے، میں انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…