پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عامر لیاقت کے الیکشن لڑنے کے خواب چکنا چور ریٹرننگ افسر نے ایک نہ سنی،بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی)معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی بغیر تصدیق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔عامر لیاقت حسین نے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تھے، کاغذات پر تصدیق کنندہ افسر کی مہر نہ ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات عامر لیاقت کو واپس کر دیئے اور انہیں کاغذات کی تصدیق کروا کے لانے کا حکم دیا، اس موقع پر عامر لیاقت نے بہت اصرار کیا کہ ان کے کاغذات جمع کر لئے جائیں مگر ریٹرننگ افسر نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ ‎

واضح رہے کہ اس سے پہلے عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔ٹوئٹر پر دیئے جانے والے والے اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیاتھا مجھے میرے گھر سے ہی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت سے ناراض پی  ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ایسی باتیں بھی گئی ہیں جو میں فی الحال بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے ٹکٹ میرے گھر میں ہی نہیں دیا گیا اس کا ذمے دار میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو سمجھتا ہوں انھوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان اور تحریک انصاف کی عزت کی خاطر انھیں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا یہ سب باتیں میں قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کے مسئلے پر تحریک انصاف سندھ و کراچی کی تنظیم مختلف گروپ بندیوں میں تقسیم ہونے کے بعد شدید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے ، پارٹی کے سینئر رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کی تنظیمی طور پر خراب صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس تمامتر صورتحال کے ذمے دار سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنما شامل ہیں جنھوں نے پارٹی پر اپنی منوپلی قائم کی ہوئی ہے ان رہنمائوں اور کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پارلیمانی بورڈ کو توڑ کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان اپنی نگرانی میں ٹکٹوں کی تقسیم کروائیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…