پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے جنون میں جھگڑا ، الیکشن 2018ء کا پہلا قتل

datetime 11  جون‬‮  2018 |

فیروزوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فیروز والہ فیض پور مسلم لیگ (ن) کے ٹائیگر اور پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں میں نعرے لگانے پر جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فیروز والہ این اے 120میں شروع سے ہی دو پارٹیاں سابقہ ایم این اے رانا تنویر گروپ مسلم لیگ (ن) سے اور آزاد امیدوار علی اسغر منڈا گروپ آمنے سامنے الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن اس بار علی اصغر منڈا جو الیکشن جیت کر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری بھی بننے تھے۔

انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے تحصیل فیروز والہ میں کافی گہما گہمی نظر آرہی ہے۔وسیم نامی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ فیض پورا ٹاری میں بازار میں کھڑا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر وہاں آگئے اور دونوں میں نعرے بازی کا مقابلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے بات تلخ کلامی پر چلی گئی اور علی اصغر منڈا گروپ کی طرف سے جیئرمین کا الیکشن ہارنے والے شہباز گھچہ اور اس کے بھائی چوہدری جبار گھچہ نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جو کہ وسیم خانی نامی نواجوان ڈر کر بھاگ کر گھر چلا گیا جبکہ ملزمان اس کے گھر کے باہر جا کر پی ٹی آئی کے نعرے لگانے لگے وسیم نے جب چھت سے ان کو دیکھا تو چوہدری جبار نے اس کی طرف فائرنگ کی اور گولیاں وسیم کہ پیٹ پر لگیں جس کو طبی علاج کے لیے قریبی ہسپتال منقتل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لانے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…