منگل‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2024 

عمران خان پھٹ پڑے،نواز شریف کو ابھی تک سزا کیوں نہیں دی گئی؟ عدالتی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بھی حیران رہ جائیں گے

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ، نواز شریف کو سزا نہ ہونے پر کپتان پھٹ پڑے، عدالتی نظام میں سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نواز شریف کو ابھی تک سزا نہ ہونے پر پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے عدالتی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ تحقیقات کے باوجو د نواز شریف کو سزا ہوناابھی باقی ہے جو کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ’’نون لیگی وزراء اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب “پانامہ لیکس” آئیں۔ اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعل سازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ/جعل سازی میں ملوث وزیراعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں؟نیب کے پراسیکیوٹر کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 سے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا۔ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔سپریم کورٹ ،نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا پیسہ خرچ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اورخواص کے لئے الگ الگ قانون پاکستان کا المیہ ہے ۔ ملزمان کوسز ا باقی ہے یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان میں کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار الگ اور طاقتور کیلئے الگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس جمہوریت میں فراڈ میں پکڑ ے جانے پر وزیر اعظم مظلومیت کا رونا روتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…