لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں ۔ بدھ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دہری شہریت
سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔