اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

صاف پانی کی فراہمی کے نام پر عجب کرپشن کی غضب کہانی،شہبازشریف نے نجی کمپنی کو اربوں روپے دے دیئے،سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ میں من پسند تعمیراتی کمپنی (کے ایس بی) کو کروڑوں روپے غیر قانونی طورپر فراہم کئے تھے جن کو اب غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلع اور تحصیلوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 36 پلانٹس کی تنصیب ہونا تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے (کے ایس بی) تعمیراتی کمپنی کو 36 پلانٹس کی تنصیب کیلئے 95 کروڑ 52 لاکھ روپے ادا کئے

جبکہ کمپنی نے جنوبی پنجاب میں 36 پلانٹس کی بجائے بورڈ آف ڈائریکٹر کی اجازت کے بغیر 80 پلانٹس لگئے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھاری رقوم ہتھیالیں ۔ دستاویزات کے مطابق 36 پلانٹس پر 16 کروڑ 55 لاکھ لاگت ظاہر کی گئی 22 پلانٹ پر لاگت 7 کروڑ 32 لاکھ خرچ ہوئے 18 پلانٹس پر 79 لاکھ روپے وصول کئے تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ نے قواعد و ضوابط کے برعکس تعمیراتی کمپنی KSB کو فوائد دیئے جس کے نتیجہ میں انجینئرنگ کنسلٹنٹ کمپنی کو بھی اضافی رقوم جو کروڑوں مین بنتی تھیں ادا کی گئیں جبکہ پلانٹسکی تکنیکی صلاحیتوں میں ب ھی ردوبدل کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے پلانٹس پر بجلی کنکشن کی لاگت تعمیراتی کمپنی کی بجائے قومی خزانہ سے ادا کی گئیں جبکہ منصوبہ کی کل لاگت 1 ارب 14 کروڑ کی تفصیلات بھی متعلقہ فورم مین زیر بحث نہیں لائی گئیں جبکہ تعمیراتی فرم KSB کو ریٹس دیتے وقت بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب میں صاف پانی منصوبہ کی تعکمیل کی ذمہ داری کے ایس بی کو دی گئی تھی جس کو 84 پلانٹس کی تنصیب کے نام پر کروڑوں روپے کا مالی فائدہ دیا گیا تھا جبکہ اسی کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صاف پانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر کیں جو کہ بھاری کرپشن کے زمرے میں آتا ہے

جبکہ کمپنی کو رات کی تاریکی میں 24 کروڑ روپے فوری طور پر ادا کئے گئے جبکہ کمپنی سے بجلی بلوں کی مد میں 23 لاکھ 22 ہزار روپے کی وصولی ہی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایڈوانس کے نام پر اس کمپنی کو 1 کروڑ 66 لاکھ روپے ریلیز کئے جو وصول ہی نہیں ہوئے اور نہ دیگر بلوں سے منہا کرائے گئے تھے دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ نے کنسلٹنٹ فرم SKAFS سے 41 لاکھ جبکہ کنسلٹنٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صاف پانی منصوبہ کی جگہ

غلط تعین کرنے کے باوجود من پسند کمپنی ACF کو غیر قانونی طریقہ سے 2 کروڑ 49 لاکھ روپے فراہم کردیئے جو ان کا غیر قانونی اقدام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انجینئرنگ کمپنی کو کنسلٹنٹ بھرتی کرنے کے علاوہ من پسند کمپی ارب سیکٹر پلاننگ اینڈ منیجمنٹ سروس یونٹ کوبھی فنانشل منیجمنٹ کا ٹھیکہ دے کر 14 کروڑ 75 لاکھ کی کرپشن کی جس کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں پلانٹس تنصیب کرنے والی کمپنی کے ایس بی نے غیر قانونی طریقہ سے سامان کی خریداری کے نام پر 3 کروڑ 45 لاکھ کا ڈاکہ ڈالا اس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف برابر کے شریک ملزم ہیں جنوبی پنجاب کی عوام کو صاف پانی تو میسر نہ ہوا لیکن صاف پانی کے نام پر اربوں روپے لوٹ لئے ہین جن کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ نے نوٹس لے رکھا ہے۔ (عابد شاہ/رانا مشتاق)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…