لاہور(این این آئی)پاکستان تحر یک انصاف نے امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی ایک انٹرویو میں تحر یک انصاف کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت اگر ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑتی ہے تواس کا فائدہونے کے ساتھ ساتھ نقصان بھی ہوتا ہے کیونکہ جہاں سے نشست خالی کی جائے وہاں ووٹرز ناراض ہو جاتے ہیں اس
لیے بہتر ہوگا امیدوار ں کیلئے زیادہ سے زیادہ 2حلقوں سے الیکشن لڑ نے کی پابندی لگادی جائے ۔دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلا س 13جون کو طلب کرلیا گیا ۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ہوم سیکرٹریز شرکت کریں گے ۔اجلا س میں انتخابات کے لئے انتظامات ، عملے کیلئے ٹرانسپورٹ اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔