پشاور(این این آئی)ملکی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی تیاریاں،فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار ایسی پابندی عائد کردی گئی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ دفعہ 144کے نفاذکا اعلان کرکے ضلع کے تمام تحصیلوں میں اسلحہ کی نمائش اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی ہے۔
جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہو گی، خلاف وزری کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ، فاٹا انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں دفعہ 144کے تحت پابندی کا اطلاق پہلی بار سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کامقصد ملکی اداروں کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا مقصود ہے ۔