ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعلسازی میں ملوث وزیر اعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں؟عمران خان نے آئینہ دکھا دیا

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے، کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک اور طاقتور کیلئے دوسرا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ

نیب کے پراسیکیوٹر کا بیان کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نواز شریف کی 1993 سے ملکیت ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں، ظاہر کرتا ہے کہ کیسے کمزور کیلئے قانون کا معیار ایک ہے اور طاقتور کیلئے دوسرا ہے ، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ پاکستان ہمارا بڑا المیہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگی وزرا ء اور اہل صحافت ان فلیٹس کی حقیقت سے تین برس قبل اس وقت بھی آگاہ تھے جب پاناما لیکس آئیں لیکن اس کے باوجود سیاسی اجلاسوں اور انٹرویوز کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سب چپ چاپ وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ، جعلسازی اور فراڈ کرتے اور اپنے بچوں سے جھوٹ کہلواتے دیکھتے رہے۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ، نیب اور جے آئی ٹی کی تحقیقات پر قوم کا سرمایہ خرچ کیا گیا، تاہم سزا ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ یہ کمزور نظام اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامتیں ہیں۔ دنیا کی کس جمہوریت میں منی لانڈرنگ، فراڈ اور جعلسازی میں ملوث وزیر اعظم پکڑے جانے پر انتہائی بے حیائی سے مظلومیت کا رونا روتے ہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…