منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ مجلس عمل میں شمولیت یا تحریک انصاف سے اتحاد؟جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اچانک بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکوڑہ خٹک(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے الیکشن کے حوالے سے کارکنان اوراہم وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا مقابلہ ہمیشہ اسلام اورپاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ رہا ہے ، اب بھی الیکشن میں شرکت کرنے کا

مقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا اور ایک عادلانہ اسلامی نظام کا قیام ہے۔مولاناسمیع الحق نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (س) نے ابھی تک کسی جماعت یا پارٹی سے کوئی انتخابی اتحاد نہیں کیا ہے، متحدہ مجلس عمل اور پاکستان تحریک انصاف اوردیگر سیاسی پارٹیوں کی جمعیت س کے قائدین او ررہنماؤں سے یقیناًرابطے رہے ہیں لیکن جمعیت (س)نے اپنے منشور اور شرائط کی بنیاد پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، البتہ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ زیرغور ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ الیکشن مہم تیز کردیں اور بغیر کسی انتظار کے جمعیت س کے نشان سیڑھی پر الیکشن کے لئے تیاری کریں۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں ہمارا کسی جماعت سے اتحاد نہیں ہے لہٰذا تینوں صوبوں کے قائدین کواختیار دیا ہے کہ وہ جس سے بھی مناسب سمجھیں اتحاد کریں، البہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چند سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے، مولاناسمیع الحق نے کہاکہ سوشل میڈیا پر متحدہ مجلس عمل میں میری شمولیت اوردرخواست دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…