لاہور (این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے فلمسٹار لیلیٰ سے ہونے والے فراڈ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف درج مقدمات کاریکارڈ طلب کرلیا ۔اداکارہ لیلیٰ نے موقف اختیار کیا کہ پراپرٹی ڈیلر کو 2کرو ڑ 15لاکھ روپے دئیے لیکن اس کے باوجود اس نے پلاٹ میر ے نام ٹرانسفر نہیں کیاجس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اداکار ہ کے ساتھ
فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف درج مقدمات کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے متعلقہ نجی بینک کے منیجر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ اگر ملزم شاہد شمسی نے ضمانت نہیں کرائی تو اسے حراست میں لیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ میں لیڈر نہیں مگر پیغام دے رہا ہوں کہ ہم نے موجودہ نظام کے خلاف لڑنا ہے اورہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دے کر جانا ہے ۔