منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اب ہوگا ہر بڑے شہر میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم،حکومت نے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا،جانتے ہیں کس چیز کو فروغ دیاجائیگا؟

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت تمام بڑے شہروں کے لیے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا کو موصول دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت روڈ ٹرانسپورٹ، ریل ٹرانسپورٹ اور اربن ٹرانسپورٹ سمیت ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کو بہتر کرنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت اربن ٹرانسپورٹ کو فروغ دیتے ہوئے تمام بڑے شہروں کے لیے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کی حوصلہ شکنی کر تے ہوئے پیدل چلنے اور سائیکلنگ کو فروغ دینے کی تجویز بھی ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شہروں میں پیدل چلنے، سائیکلنگ نیٹ ورکس اور دیگر سہولتوں کو ڈیولپ کیا جائے گا اور پرائیویٹ موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کو جہاں تک ہو سکے کمی لائی جائے گی، اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پارکنگ کے مسائل درپیش ہیں جس کی ایک بڑی وجہ نئے بننے والے پلازوں میں پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنا اور پارکنگ کے لیے کوئی موثر حکمت عملی تاحال نہ ہونا ہے۔اس سلسلے میں بھی حکومت نے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور نیشنل ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت حکومت کی جانب سے پارکنگ پالیسی بنائی جا ئے گی جس کے ذریعے ملک میں درپیش پارکنگ مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جائے گا، اس کے علا وہ جہاں پر ممکن ہو سکے گا۔شہروں کے اندر جہاں واٹر وے ٹرانسپورٹ سسٹم کو بھی سامان کی نقل و حرکت اور سفرکیلیے استعمال کیاجائے گا اور اربن ٹرانسپورٹ اتھارٹیز بھی قائم کی جائیں گی جومقامی ٹرانسپورٹ سروسز کی منصوبہ سازی اور ریگولیٹ کریں گی۔اربن ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی جانب سے اربن پبلک ٹرانسپورٹ کو لائسنس بھی دیا جائے گا، موثر اور مستحکم ٹرانسپورٹ کے نظام کو فروغ دینے کیلیے ضابطہ کار کا تعین کیا جائے گا، فضا میں کاربن کی کمی کیلیے الیکٹرک اور دیگر کم کاربن والی ٹرانسپورٹ کو فروغ دیا جائے گا، اربن ٹرانسپورٹ کی سیفٹی اور سیکیورٹی بھی بڑھائی جا ئے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…