جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ‘ حمزہ شہباز

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے ، عمران خان صوبے کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا اہل ہیں ، انتخابات کیلئے مکمل تیاری ہے اور اپنی پانچ سالہ کارکردگی کیساتھ میدان میں اتریں گے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے رانا تنویر، مجتبیٰ شجاع الرحمن،ریاض الحق، مجتبیٰ جمال ، اطہر ، ڈاکٹر افضل اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ انتخابی میدان سجنے والا ہے ،ایک طرف کارکردگی اور دوسر ی طرف انتشار ہے لیکن عوام کے ووٹوں کے ذریعے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال ملک کی خدمت کی ہے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی منافقت بے نقاب ہو گئی ہے اور قوم نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ۔ اصولوں اور نظریات کی سیاست کے دعویداروں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بند ربانٹ کر کے مستقبل کی سمت کا اشارہ دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویو اور مشاورت کاعمل جاری ہے اور مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…