پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر لوگوں کو اغوا کرنے والی دراصل کون نکلی ؟ تفتیش کے دوران تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (نیوز ایجنسی)گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شہریوں کو اغوا کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ٗ پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیے گئے ایک شہری کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان اس گروہ سے وابستہ ہیں جو سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر شہریوں سے دوستی کرتے ہیں۔

انہیں ملاقات کے لیے بلا کر اغوا کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے لڑکیوں کے نام سے سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے اور وہ اپنے دوستوں کو ملاقات کے بہانے بلا کر پہلے انہیں اغوا کرتے اور پھر مغویوں کے اہلخانہ سے بھاری تاوان وصول کرتے تھے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے دونوں ملزمان کو ایک فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا ٗ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…