بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی گئی تو ۔۔۔۔ ن لیگ نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کر لیا

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے حسن عسکری کی تقرری بارے (ن) لیگ کا موقف واضح ہے ، ہم آزانہ اور بروقت انتخابا ت کا انعقاد چاہتے ہیں ، میڈیا کو دبانے ،جانبداری یا انتخابات میں تاخیر کی کوشش کی گئیتو سخت مزاحمت کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ

پارٹی میں ٹکٹ کے لیے درخواست دینے اور انٹریو کے لیے آنے والوں کو ٹکٹ دینے کے بارے میں ضرور سوچاجائے گا ۔تمام سابق وفاقی وزراء نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوکر انٹریو دیا ہے ۔تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔پی ٹی آئی نے اپنی سمجھ بوجھ سے ٹکٹوں کے فیصلے کیے ۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بارے میں بھی جواب دینے سے گریز کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پارٹی کے تا حیات قائد جبکہ شہباز شریف صدر ہیں ،پارٹی میں نواز شریف کی بات کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویو ز جاری ہیں ،کوئی بھی پارٹی ڈسپلن سے بالاتر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی دوسر ی سیاسی جماعت کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا ۔انتخابات پر امن ماحول میں شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو صرف ویزہ رکھنے پر نکالا گیا ،اس سے زیادہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کیا زیادتی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو تمام سہولتیں حاصل ہیں جبکہ آئین کی پاسداری کرنے والوں کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…