منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ٹی وی سکرینوں تک محدود کاغذی لیڈر اب عوام کو نئے وعدوں کے ذریعے ورغلا رہے ہیں،پختون حقیقت جان چکے ہیں، امیر حیدر خان ہوتی کا دعویٰ

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ صوبے کے عوام باچاخانی چاہتے ہیں 5سال تک جھوٹ بولنے والوں کا یوم حساب قریب آچکاہے مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، ٹی وی سکرینوں تک محدود کاغذی لیڈر اب عوام کو نئے وعدوں کے ذریعے ورغلا رہے ہیں لیکن پختون ان کی حقیقت جان چکے ہیں اقتدار میں آکر خالی خزانے کو دوبارہ بھریں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں گے ، آئل ریفارمراوربجلی پیداوار کے منصوبے شروع کریں گے

وہ یونین کونسل باڑی چم میں افطار عشائیے کے موقع پر جلسہ سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت سابق ایم پی اے اورضلعی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی احمد بہادر خان نے کی، ضلع ناظم اور حلقہ پی کے 51کے امیدوار حمایت اللہ مایار ،پی کے 52کے امیدوار علی خان ، پارٹی کے صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان ،حاجی عطاء اللہ اورعمران ماندوری نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ کاغذی لیڈروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیاگیااوران کے 5 قیمتی سال ضائع کردیئے عوام کو خوب یادہے کہ انصاف ، میرٹ ،روزگار اورکرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے نوجوانوں کو روزگارکی بجائے چوہوں کے شکار پر لگاکر ان کی تضحیک کی تھی ،350ڈیموں کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا البتہ ایک دوسرے کی کرپشن کی کہانیاں سامنے ضرور لائے، انہوں نے کہاکہ تبدیلی والے میٹرو بس منصوبے پر صوبوں کے عوام کو اربوں روپے کا مقروض چھوڑکرچلے گئے ان کاکہناتھاکہ اب نئے وعدے وعید اور دعوؤں سے پختونوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن پختون قوم جاگ گئی ہے اور وہ ٹی وی سکرینوں کے کاغذی لیڈروں کی حقیقت جان چکے ہیں

اور25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد تبدیلی والوں سے بدلہ لیں گے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا ان کی دور حکومت کا موازانہ قیام پاکستان سے لے کر پی ٹی آئی کی حکومت تک کیا جائے تو کسی بھی دور میں اتنی ترقی نہیں ہوتی جس قدر ہمارے دور میں منصوبے مکمل کئے گئے انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبے کو نام دیا ،این ایف سی ایوارڈ دیا ،اٹھاوریں ترمیم کے ذریعے مرکز سے اختیارات صوبے کو منتقل کردیئے

جبکہ قیام پاکستان سے لے کر 2008تک صوبے میں صر ف 9یونیورسٹیاں تھیں ہم نے اپنے دورحکومت میں دس یونیورسٹیاں قائم کرکے صوبے بھر میں علم کی روشنیاں بکھیر دیں،انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آکرنہ صرف خالی خزانہ بھریں گے بلکہ ترقی کا رکا ہوا پہیہ دوبارہ چلائیں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کو لاکر کارخانے لگائیں گے، جنوبی اضلاع میں آئل ریفارمری ،گیس سے بجلی منصوبوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہائیڈل منصوبے شروع کریں گے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون باچاخانی چاہتے ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…