بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، سمیرا ملک کی نااہلی معطل الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی

datetime 10  جون‬‮  2018 |

کراچی(یوپی آئی) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک کی نااہلی کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سمیرا ملک نے سپریم کورٹ سے الیکشن میں حصہ لینے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی نااہلی کو معطل کردیا اور عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ فارنسک رپورٹ کے مطابق سمیرا ملک کی تصویر اصلی ہے، تحقیق کے بغیر کیسے دستخط اور تصاویر کو جعلی کہہ سکتے ہیں، اب تو جانچ کیلئے سائنسی طریقے موجود ہیں، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ سمیرا ملک نے 2008 میں خوشاب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ اکتوبر 2013 میں سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں بی اے کی ڈگری میں رد و بدل پر سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ سمیرا ملک کی نااہلیت کا فیصلہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ نے سنایا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی بھی معطل کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…