منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی بجائے کس پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گے میر ظفراللہ جمالی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعفرآباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ میں نے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی تاہم اپنے بچوں کوپاکستان تحریک انصاف میں جانے کی اجازت دی ہے،ا س کا بہت جلداعلان کیاجائے گامیری طرف سے میرخان محمدجمالی قومی اسمبلی اورمیرعمرخان جمالی صوبائی اسمبلی کے امیدوارہونگے میں نے2013کی اسمبلی میں جاکرپچتایاہے میں اپوزیشن کاآدمی ہوں ،میں نے میاں نوازشریف اورپرویزمشرف کواپنی ٹیم تبدیل کرنے کامشورہ دیاتھا۔

ہفتہ کو جعفرآباد میں سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی ،سابق صوبائی وزیرمیرخان محمدجمالی،میر اورنگ زیب خان جمالی نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے261کے لیئے کاغزات نامزدگی فارم جمع کرادیئے جبکہ میرعمرخان جمالی نے حلقہ پی بی13کے لیئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کیئے ہیں اِس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ میں نے کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کی ہے میں نے اپنے بچوں کوپاکستان تحریک انصاف میں جانے کی اجازت دی ہے بہت جلداعلان کیاجائے گامیرے طرف سے میرخان محمدجمالی قومی اسمبلی اورمیرعمرخان جمالی صوبائی اسمبلی کے امیدوارہونگے میں نے2013کی اسمبلی میں جاکرپچتایاہے میں اپوزیشن کاآدمی ہوں میرظفراللہ خان جمالی نے کہاکہ میں نے میاں نوازشریف اورپرویزمشرف کواپنی ٹیم تبدیل کرنے کامشورہ دیا تھا میں نے نوازشریف کوباربارکہاکہ آپ نے بلوچستان کوپٹھانستان بنادیاہے جن کے بڑوں نے ہمارے ملک کامخالفت کی، آپ نے ان کو پارٹی میں شامل کرلیا ہم اس لائن پرکیسے چل سکتے ہیں میرظفراللہ جمالی نے کہاکہ مجھے اپنے علاقے کی عوام عزیزہے میں گھربیٹھ جاں بھی لوگ ووٹ دینگے،خان محمدجمالی اورعمرخان جمالی نوجوان ہیں یہ دونوں اسمبلی میں جاکرعوامی نمائندگی بہتراندازمیں کرینگے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…