لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے زیادہ تر امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دی ہیں لیکن بعض مقامات تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے حامی رہنماؤں کو ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج بھی کیا ہے اور کر رہے ہیں دوسری جانب ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک حیران کن بیان جاری کیا ہے،
لیگی رہنما خو اجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی کی کل سیٹیں 272 ہیں جن میں سے پی ٹی آئی نے 173 نشتوں پر ٹکٹیں جاری کر دی ہیں جن میں سے تحریک انصاف کے صرف 23 پرانے ورکرز کو ٹکٹیں دی گئیں ہیں جبکہ 150 ٹکٹیں لوٹوں کو جاری کی گئی ہیں، خواجہ آصف نے لکھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ ہے نوٹ کو عزت دو۔