اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کالا باغ ڈیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم اپنے زوروں پر ہے مختلف سیاسی جماعتیں اس ڈیم کے حق میں ہیں اور کئی مخالفت میں بول رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ نہ صرف کالا باغ ڈیم بنے بلکہ مزید ڈیم بھی بنائے جائیں، پاکستان کی معروف شخصیت اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کالا باغ ڈیم بنانے کے لیے ایک بڑی پیشکش کر دی ہے، ملک ریاض نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے تمام
خرچ برداشت کرنے کو تیار ہوں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم وقت کی اور ہماری نسلوں کی اہم ضرورت ہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ میری قوم جتنا چاہے میں کالا باغ ڈیم کے لیے پیسے خرچ کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم یوں اپنی نسلیں اور مستقبل محفوظ بنا لیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نئے ڈیموں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔