ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حسن عسکری نے شہباز شریف پر قیامت ڈھا دی شہباز شریف کے وفا دار اور چہیتے دو درجن افسران کو الیکشن تک صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کی زیر صدارت یہاں وزیراعلیٰ آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کوسکیورٹی سمیت صوبے میں امن عامہ کے قیام کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے پرامن ا نعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اورعام انتخابات میں ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کے استعما ل کیلئے پر امن ماحول یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت شفاف ،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کریگی۔عام انتخابات کا پرامن اور غیر جانبدار انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں بڑھنے سے پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داریاں بھی بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ قریبی کوآرڈینیشن رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چاند رات ،عید اورعید تعطیلات کے دوران سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔اجلاس میں چاندرات،عید اورعیدکی تعطیلات کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ کو صحافی اسد کھرل پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ پیش کی گئی۔چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انسپکٹر جنرل پولیس،سول و عسکری اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے چہیتے دو درجن افسر صوبہ بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان پنجاب بدر ہوں گے ، سیکرٹری ٹو سی ایم امداد اللہ بوسال بھی صوبہ بدر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…