اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے گھر سبزی ن لیگ کا کون سا وزیر بھیجتا تھا؟ ریحام خان کا حیران کن انکشاف 

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریحام خان نے کہا کہ جس دن میں عمران خان سے جدا ہوئی مجھے سمجھ آگئی ہے کہ کیوں نواز شریف تین دفعہ وزیراعظم بن گیا اور تم آج تک ایک دفعہ بھی نہیں بن سکے۔ یحام بتاتی ہیں کہ بنی گالہ میں رہتے ہوئے ان کو کبھی سبزی وغیرہ منگوانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ٗہمیشہ تازہ ہائبرڈ، آرگینک سبزیاں آ جاتی تھیں۔ ایک دن انہوں نے جامنی رنگ کی بند گوبھی دیکھی تو استفسار کیا یہ سب سبزیاں اور سلاد کہاں سے آتے ہیں؟

تو ان کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن )کے کیڈ کے سابقہ وزیر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس سے آ رہی ہیں ٗیہ بات سن کر میں بہت حیران ہوئی۔ ریحام خان بتاتی ہیں ان کی شہباز شریف سے ایک انٹرویو میں ملاقات ہوئی تھی۔ جب انٹرویو کرنے گئی تو ایک ڈرائنگ روم میں ہماری ٹیم کو بیٹھا دیا گیا جہاں اور لوگ بھی خوش گپیوں میں مصروف تھے۔لیکن جیسے ہی شہباز شریف کمرے میں داخل ہوئے تو جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا اور کمرے میں ایک دم سناٹا چھا گیا ٗ ریحام خان کے مطابق شہباز شریف کے اطوار کسی فوجی جرنیل جیسے تھے ٗپورے انٹرویو میں انہوں نے نہایت سنجیدگی اور متانت سے گفتگو کی۔ پورے انٹرویو میں نہ انہوں مسکراہٹیں اچھالیں اور نہ کوئی کنایتاً اشارتاً گفتگو کی۔ جیسا کہ ان کو کئی پاکستانی شخصیات کے ساتھ پروگرام کرتے یا انٹرویو کرتے ہوئے تجربہ ہوا۔ بلکہ انٹرویو کے بعد انہوں نے مجھے پدرانہ انداز میں ڈانٹا کہ انٹرویو کافی سخت تھا۔کیپٹن صفدر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے پھوپھا مفتی صاحب بڑے سیاسی اثر و رسوخ والے شخص تھے۔ ان کے کیپٹن صفدر اور ان کے چچا تایا کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ریحام خان کہتی ہیں ہماری ساری فیملی مسلم لیگی ہے۔ میری پھوپھا کو پیپلز پارٹی نے بہت آفرز کروائیں مگر وہ آخری دم تک مسلم لیگ کے مخلص رہے ٗان کے مطابق آئی جے آئی ان کے گھر بنی تھی۔ ریحام خان کے مطابق ان سے پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت نے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ یہ کن چکروں میں پڑ گئی ہیں

چھوڑیں یہ سب اور جائیں جا کہ زندگی انجوائے کریں بیچ وغیرہ پر چھٹیاں منائیں اور پیسوں کی فکر مت کیجئے گا۔ میرے انکار پر اس نے کہا کہ آپ کی بچیوں کی شادی کی عمر ہے اور جو کچھ آپ کرنے جا رہی ہیں ان کے ساتھ کوئی پاکستانی شادی نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں نے میری دونوں شادیوں میں پاکستانی مردوں کے روئیے اور کردار دیکھ لیے ہیں اس لیے وہ خود سے پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی لہذا میں اس خوف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی نہ صرف میرے بچے میرے ساتھ ہیں بلکہ میرا زندگی کے ہر موڑ پہ میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…