ملتان (آئی این پی) ملتان کے حلقہ این اے 151 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، ہراج گروپ کے احمد یار ہراج کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی حامد یار ہراج کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بھائیوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے،
تحریک انصاف نے جو فہرست جاری کی اس میں حلقہ این اے 151خانیوال سے احمد یار ہراج کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ حامد یار ہراج کو ٹکٹ نہ دیا گیا، جس پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں حامد یار ہراج نے کہا کہ میں 11جون کے بعد دونوں صوبائی حلقوں حلقہ پی پی 205اور 206 سے اپنے پینل کا اعلان کر دوں گا، ہراج گروپ کے تمام کارکنان پر امید رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم جاری رکھیں، انشاء اللہ میرا پینل مضبوط اور این اے 151 خانیوال کی پسند کا ہو گا، ہم آزاد طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 151 خانیوال سے میرا دیرینہ تعلق اور محبت ہے، میں نے پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے اور مجھے اپنے حلقے کے عوام کے وسائل ارباب اختیار تک پہنچانے پر بھرپور تجربہ ہے، میرا مقابلہ ان سے ہے جنہوں نے ساری زندگی پارلیمانی سیاست کا منہ بھی نہیں دیکھا، انشاء اللہ میں اور میرا گروپ بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ ملتان کے حلقہ این اے 151 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، ہراج گروپ کے احمد یار ہراج کو تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی حامد یار ہراج کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ دونوں بھائیوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے