جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

فوری طور پر انہیں گرادو ، چیف جسٹس پاکستان نے حکم جاری کردیا، حکام کی دوڑیں لگوادیں

datetime 9  جون‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم جاری کردیا۔ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں شہر میں اشتہاری دیواریں بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ شہر بھر خصوصا کنٹونمنٹ بورڈز میں دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایف ٹی سی کے سامنے دیوار بنا کر شہر کی

خوبصورتی کو ختم کردیا گیا ہے اور جگہ جگہ ایسی دیواریں بنائی جارہی ہیں۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو طلب کیا اور استفسار کیاکہ بتائیں کس نے یہ دیواریں بنائیں؟سی ای او کراچی کنٹونمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ بعض دیواریں دفاعی مقاصد کیلیے بنائی گئی ہیں البتہ کنٹونمنٹس نے اشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کردیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ نوٹس سے کچھ نہیں ہوگا کارروائی کریں۔اس موقع پر عدالت نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے 10 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی اور آئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…