اسلام آباد (این این آئی،آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے بابر اعوان کو اسلام آباد سے ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق بابر اعوان کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کے بدلے میں پارٹی کا عہدہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے تحریک انصاف میں آنے والے نے پیپلزپارٹی کے سابق عہدیدار امتیاز صفدر وڑائچ کے ٹکٹ کا فیصلہ سروس سے مشروط کردیا گیا ہے، این اے 80 سے ان کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان کو باضابطہ ٹکٹ جاری کر دیا، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔ تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں،