اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے 6افراد کو کراچی آفس طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو رقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اصغر خان کیس میں پیش رفت ہوئی، ایف آی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے چھ افراد کو کراچی آفس طلب کرلیا ہے۔ یونس حبیب، یوسف میمن اور آفاق احمد کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی، جام معشوق، جام حیدر اور
امتیاز شیخ کو بھی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا، تمام افراد کو اصغر خان کیس سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لانے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو رقم ادائیگی سے متعلق یونس حبیب کے بیان کی تحقیقات کا فیصلہ کیا، یونس حبیب نے 2012میں انٹرویو میں کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25لاکھ روپے ادا کئے، یوسف میمن کے جاوید ہاشمی کو رقم ادائیگی سے متعلق بیان کی تحقیقات کی۔