لاہور(سی پی پی ) پاکستان ریلوے نے گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے ’سمر وکیشن اسپیشل‘ کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے ’سمروکیشن اسپیشل کے نام سے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سمر وکیشن اسپیشل‘ عید الفطر کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔
راولپنڈی سے کراچی کے لئےچلنے والے ٹرینیں 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے روانہ ہوں گی جب کہ کراچی سے20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے دوپہر راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی، اسپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی اور یہ ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم اسٹاپ کریں گی۔