راولپنڈی (سی پی پی )تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے مقابلے کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے طویل انتظار کے بعد بالآخر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی 175 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ان تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔
اعلان کردہ ناموں میں زیادہ تر وہی امیدوار ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ جبکہ اس مرتبہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس مرتبہ 4 کی بجائے ملک کے 5 حلقوں سے میدان میں اتریں گے۔ عمران خان نے گزشتہ انتخابات میں ملک کے 4 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا تھا۔جبکہ اس مرتبہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے کل 5 قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ یہ حلقے کراچی،، لاہور،، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں کے ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے چوہدری نثار کیساتھ بھی کسی قسم کی کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی۔ تحریک انصاف نے چوہدری نثار کے مقابلے کیلئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے غلام سرور خان راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 اور این اے 63 سے میدان میں اتریں گے اور ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب یہ بھی واضح نہیں کہ آیا چوہدری نثار ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعلی پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کچھ روز پہلے اہم اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ چوہدری نثار بھلے ٹکٹ نہ مانگیں، لیکن انہیں ن لیگ کا ٹکٹ ضرور دیا جائے گا۔ تاہم چوہدری نثار کو ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بنائے گئے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔